جمعرات 6 اگست 2026 - 18:20
امام حسین (ع) سمیت اولیاء خدا کے مقدس نام ہمارا شعار اور ایمان کی علامت ہیں

حوزہ / آیت اللہ آقا مجتبیٰ تہرانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ایک درسِ اخلاق میں مقدس اسماء مبارکہ کے فردی اور اجتماعی زندگی پر اثرات بیان کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے نام اور روضۂ مبارک کی زیارت کی عظمت کو مکتب تشیع کی دینی شناخت اور ایمان کی نمایاں علامت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ آقا مجتبیٰ تہرانی رحمۃ اللہ علیہ نے معصومین علیہم السلام کے مقدس ناموں کی معنوی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: جس طرح مقدس نام ’’اللہ‘‘ دنیا اور آخرت میں مؤمن کا شعار ہے اسی طرح خدا کے اولیاء علیہم السلام کے مقدس نام بھی شعار ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ میں فنا اور اس کی ذات میں محو ہیں۔

انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت «شِعَارُنَا یَوْمَ بَدْرٍ یَا نَصْرَ اللَّهِ اقْتَرِبْ اقْتَرِبْ وَ شِعَارُ الْحُسَیْنِ(ص) یَا مُحَمَّدُ وَ شِعَارُنَا یَا مُحَمَّدُ» (بحارالأنوار، ج ۱۹، ص ۱۶۳) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جنگ بدر کے موقع پر ہمارا شعار ’’یا نصر اللہ، اقترب، اقترب‘‘ یعنی "اے اللہ کی مدد، ہمارے قریب ہو" تھا جبکہ امام حسین علیہ السلام کا شعار ’’یا محمد‘‘ تھا اور ہمارا شعار بھی ’’یا محمد‘‘ ہے۔

آیت اللہ مجتبیٰ تہرانی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: اس روایت سے واضح ہوتا ہے کہ اولیاء خدا علیہم السلام کے مقدس نام ہمارے شعار اور ایمان کی علامت ہیں۔

اسمِ مبارک امام حسین (ع) سمیت اولیاء خدا کے مقدس نام ہمارا شعار اور ایمان کی علامت ہیں

انہوں نے مزید کہا: خود امام حسین علیہ السلام کا نام بھی اللہ کا شعار ہے۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے اصحاب کے بارے میں ایک مفصل روایت میں آیا ہے کہ «وَ هُمْ مِنْ خَشْیَةِ اللَّهِ مُشْفِقُونَ یَدْعُونَ بِالشَّهَادَةِ وَ یَتَمَنَّوْنَ أَنْ یُقْتَلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ» (بحارالأنوار، ج ۵۲، ص ۳۰۸) یعنی "وہ خوفِ خدا رکھتے اور اللہ سے ڈرتے ہیں، شہادت کے طلب گار ہیں اور اللہ کی راہ میں جان دینے کی آرزو رکھتے ہیں"۔

انہوں نے اس روایت کے اہم حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’شعارُهُم یا لثاراتِ الحسین‘‘ یعنی ان کا شعار ’’یا لثارات الحسین‘‘ ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے عالمِ انسانیت میں ایک عظیم انقلاب برپا کر دیا ہے۔

آیت اللہ مجتبیٰ تہرانی رحمۃ اللہ علیہ نے مزید کہا: صرف امام حسین علیہ السلام کا نام ہی دین کا شعار اور علامت نہیں بلکہ ان کی قبر کی زیارت بھی دین کا شعار اور علامتِ دین ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha